تلنگانہ کے نائب وزیراعلی محمد محمود علی جو وزیر ریونیو بھی ہیں، نے
ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا
ہے کہ رجسٹریشن اسکیم میں کہیں بھی بے نامی یا غیر قانونی اراضی رجسٹریشن
کے لئے کوئی گنجائش نہ رہے ۔انہوں نے ریاستی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ٹی آر ایس کے رکن
سرینواس
گوڑ کے سوال کا جواب دیتے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں غیرقانونی یا
بے نامی رجسٹریشن کو روکنے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ غیر زرعی اراضیات کے رجسٹریشن پر حکومت کو کسی قسم کے
نقصابات برداشت نہیں کرنا پڑا کیونکہ زرعی اراضیات جہاں کہیں بھی ہوں ، وہ
رجسٹریشن اسکیم کے تحت ہیں۔